• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جہاں ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

ضلع شوپیاں میں مزید 3 شہادتوں کے بعد وادی میں 2 روز میں شہید کیئے گئے کشمیریوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوج نے 1 روز قبل 2 کشمیریوں کو بانڈی پورہ اور ضلع اسلام آباد میں شہید کیا تھا۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔

قابض بھارتی فوج نے بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں 5 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین