پاکستان کی معروف فنکار جوڑی حنا الطاف اور آغا علی آج کل ترکی میں موجود اپنی چھٹیاں سیرو تفریح کرتے ہوئے گزار رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ و میزبان حنا الطاف کی جانب سے اپنے شوہر، اداکار و میزبان آغا علی کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کی گئیں جنہیں دیکھ کر دونوں کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔
حنا الطاف کی پوسٹس پر مداحوں کی جانب سے اس خوبصورت جوڑی کی تعریفیں اور آغا علی کی پوسٹس کے کمنٹ باکس میں اُن سے حنا الطاف کے ساتھ تصویریں شیئر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
آغا علی نے اپنے مداحوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے اہلیہ، حنا الطاف کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں کو ایک ترکی کے ہوٹل میں بیٹھے کھانے کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
آغا علی کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’اُنہوں نے ترکش کھانا کھایا ہے جو کہ بہت مزیدار ہے۔‘