• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں پونے 2 کروڑ روپے مالیت کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق ڈیفنس بی میں واقع گھر میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کا 100 تولے سونا، 50 لاکھ روپے ملکی اور 10 لاکھ مالیت کی غیر ملکی کرنسی چوری ہوئی ہے۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات کے دوران 10 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز بھی لوٹ لیئے گئے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ چور باتھ روم کی کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوئے تھے، چوری کا مقدمہ شہری عبداللّٰہ محبوب نے درج کرایا ہے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین