• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کی پوسٹ نے مداحوں کو بھی خوش کردیا

نوجوان، ہردلعزیز گلوکار عاصم اظہر کی نئی تصویر نے اُن کے مداحوں کو بھی خوش کر دیا ہے۔

عاصم اظہر نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک ہیں، اُن کے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مداح موجود ہیں۔

عاصم اظہر کی جانب سے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر تصویریں شیئر کی گئیں جس میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

عاصم اظہر نے اپنی اِن تصویریوں کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’وہ اپنی بہترین زندگی جی رہے ہیں، الحمداللّٰہ۔‘


اِن تصویروں پر عاصم اظہر کے مداحوں کی جانب سے سیکڑوں تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں اور اُنہیں اسی طرح خوش رہنے کی دعائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید