گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی جلد ڈرامہ سیریل ’صنفِ آہن‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔
عاصم اظہر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ’صنفِ آہن کا حصہ ہوں گے، لیکن ان کے مقابل کون ہوگا وہ اس بات کو ابھی راز ہی رکھنا چاہیں گے کیونکہ ان کے کردار کا یہ ایک اہم پہلو ہے۔‘
اسی انٹرویو میں ماڈل میرب علی نے بھی انکشاف کیا کہ وہ بھی صنفِ آہن کی کاسٹ کا حصہ ہیں ، انہوں نے حال ہی میں ڈرامے کیلئے شُوٹنگ مکمل کی ہے۔
واضح رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی کے حوالے سے خبریں گردش کر چکی ہیں جن کی گلوکار تردید بھی کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ’صنفِ آہن‘ کو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ اور سِکس سگما پلس کے اشتراک سے خواتین کے حقوق کےموضوع پر بنایا جا رہا ہے۔
’صنفِ آہن‘ کی کہانی ڈرامہ و ناول نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایات کاری ندیم بیگ نے دی ہے۔