دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کے تقرری کے معاملے پر کنفیوژن دور ہوگیا ہے۔
جیونیوز سے گفتگو میں دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملے پر پروسیجرل ایشو تھا جو طے ہوچکا، کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔
اس سے قبل میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) کی تقرری وزیراعظم کی اتھارٹی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ شب وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طویل نشست ہوئی ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم اور آرمی چیف میں آئیڈیل، خوشگوار اور قریبی تعلقات ہیں، دونوں میں اتفاق ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کےلیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا۔