• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی برائے پٹرولیم کا ایم ڈی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ سے سوال


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم نے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پاکستان ایل این جی لمیٹڈ سے سوال پوچھ لیا۔

سینیٹ کمیٹی نے ایم ڈی ایل این جی سے استفسار کیا کہ’آپ پہلے سے ایل این جی کے سودے طے کیوں نہیں کرتے؟‘

ایم ڈی ایل این جی نے قائمہ کمیٹی کو دیے گئے جواب میں صرف اتنا کہا کہ ’یہ اتنا آسان نہیں ہوتا‘۔

سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں صوبوں میں گیس کی تقسیم کے معاملے پر بحث ہوئی، ارکان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی گیس دوسرے صوبوں کو جارہی ہے۔

اس موقع پر کہا گیا کہ سندھ کے ساتھ بھی گیس کی تقسیم میں 18ویں ترمیم کے خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

اجلاس میں سیکریٹری پٹرولیم نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہے گھر کے چولہے چلانے ہیں یا صنعتیں، گیس فراہمی میں گھریلو اور کمرشل صارفین پہلی ترجیح ہے۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی عدم شرکت پر اراکین کمیٹی واک آؤٹ کرگئے اور معاملہ وزیراعظم عمران خان کے نوٹس میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

تازہ ترین