• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول، فوجی قیادت کی خبر جنگ، جیو گروپ پہلے دے چکا تھا


سول اور فوجی قیادت کی ملاقات کی خبر جنگ، دی نیوز اور جیو پہلے نشر اور شائع کرچکا تھا۔

جیونیوز کے پروگرام جرگہ کے میزبان اور سینئر صحافی سلیم صافی گزشتہ روز ہی جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اس پر تجزیہ دے چکے تھے۔

انہوں نے گفتگو میں کہا تھا کہ آج یا کل دو بڑوں کی ملاقات ہوگی، جس میں معاملہ سلجھ جائے گا۔

جنگ اور دی نیوز میں آج شائع کی گئی خبروں میں بھی رپورٹ کیا گیا کہ اعلیٰ سول اور فوجی قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی ہے تاکہ باہمی اتفاق رائے سے آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کیا جاسکے۔

تازہ ترین