• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کے علاقے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر ناکام بنادی۔ 

اسلام آباد پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکو نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار کو بازو پر گولی لگی، جبکہ اس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تازہ ترین