• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت ترین قانون کے مطابق نئے عہدے پر کام کریں گے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شوکت ترین مدت پوری ہونے پر قانون کے مطابق نئے عہدے پر کام کریں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ شوکت ترین آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوکت ترین اس وقت آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے امریکا گئے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا الیکشن لڑایا جائے گا، وہ آئینی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین