• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کیخلاف شمیم شوگر ملز کیس، نیب نے دستاویزات حاصل کرلیں

لاہور (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیخلاف شمیم شوگر ملزکیس تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔نیب لاہور نے شمیم شوگر ملز کی خریداری کے بعد فروخت کی دستاویزات بھی حاصل کرلی ہیں۔مریم صفدر،یوسف عباس اور عبدالعزیز شمیم شوگر ملز کے شئیرز میں شامل تھے۔ شمیم شوگر ملز 1 ارب 65 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی۔ شوگر ملز خریدنے کےلیے 88 کروڑ کا بنک قرض ظاہر کیا گیا ہے۔نیب کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق 36 کروڑ 80 لاکھ اسپانسر قرض ظاہر کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہے کہ شمیم شوگر ملز کی خریداری کیلئے رقم کہاں سے آئی اور شوگر ملز فروخت کیوں کی گئی ۔ یہ بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ بھاری قرضہ کیسے حاصل کیا گیا اور اسکے لیے بطور ضمانت کیا رکھوایا گیا۔ اسپانسر قرض کیسے حاصل کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق کروڑوں روپے کاشتکاروں کوادا کرنے ہیں ۔اس معا ملے کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین