• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصر ناز میں کتوں کی بھرمار، کوئٹہ فیڈرل لاجز کی حالت خراب، قائمہ کمیٹی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نجیب ہارون کی زیر صدارت اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے رکن محمود شاہ نے کہا ہے کہ قصر ناز میں کتوں کی بھرمار ہے اور کوئٹہ فیڈرل لاجز کی حالت خراب ہے ،انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں ہے جبکہ وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ سالانہ دو کروڑ روپے کا خسارہ ہے، تفصیلات کے مطابق محمود شاہ نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے چیئرمین قائمہ کمیٹی نجیب ہارون کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کہی ہے، وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مرمتی کاموں کے لیے کابینہ کو 1.8 ارب روپے کی سمری بھیجی ہے،ریسٹ ہاؤسز اور 28 ہزار سرکاری رہائش گاہوں کی مرمت کے لیے 15 کروڑ روپے کا بجٹ ہے۔ محمود شاہ نے کہا کہ قصر ناز میں کتوں کی بھرمار ہے اور وہاں کی بجلی بھی دو مرتبہ کاٹی گئی ہےکوئٹہ فیڈرل لاجز انسانوں کے رہنے کے قابل بھی نہیں تھے۔

تازہ ترین