• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ایگزیکٹو کے عہدے کیلئے تلاش جاری ہے، پی سی بی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی، مدت ملازمت ابتدائی طور پر 3سال کی رکھی گئی ہے، وسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ خالی ہے۔

پی سی بی کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کے خواہش مند اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 27 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

پی سی بی نے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او) سلمان نصیر کو قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ مستعفی ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کے عہدے کی مدت فروری 2022 ء میں ختم ہونا تھا لیکن چیئرمین رمیز راجہ اور ان کے درمیان اختیارات کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوئے۔

وسیم خان نے اختیارات میں کمی کا دیکھتے ہوئے مدت پوری ختم ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے اب لو پروفائل اور کم مراعات کے ساتھ سی ای او لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رمیز راجہ کے دور میں سی ای او بہت بااختیار بھی نہیں ہوں گے ،تاہم آئینی ضرورت کی وجہ سے سی ای او کی تقرری لازمی ہے۔

تازہ ترین