• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت: غیرملکیوں کا ڈرائیونگ لائسنس واپس لینے کا منصوبہ

کویت میں ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اُن غیرملکیوں کا ڈرائیونگ لائسنس واپس لینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جن کے لائسنس کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔

کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کویت میں مقیم ان تارکین وطن کے ڈرائیونگ لائسنس واپس لیے جارہے ہیں جن کی میعاد ختم ہوچکی ہے، جو لوگ ایسا ڈرائیونگ لائسنس استعمال کررہے ہیں وہ قانونی جرم ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جلد سرکلر جاری کیا جائے گا کہ پرانے ڈرائیونگ لائسنس استعمال نہیں کیے جاسکتے جبکہ پرانے ڈرائیونگ لائسنس کی جگہ انہیں نئے ڈرائیونگ لائسنس لینا ہوں گے۔

میڈیا کے مطابق تقریباً 20 ہزار ڈرائیونگ لائسنس یونیورسٹی کے طلباء کو دیے گئے ہیں جن میں سے زیادہ تر  نے اپنی تعلیم مکمل کرلی ہے مگر اپنے ڈرائیونگ لائسنس واپس نہیں کیے۔

تازہ ترین