• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کی تیاریاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،تاہم ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاسکا ۔تفصیلات کے مطابق 18 مارچ سے ڈرائیونگ لائسنس برانچز کورونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا تھا ، جس کے باعث شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک ڈی ایل کا کہنا ہے کہ 4ماہ سے کورونا وائرس کے باعث کراچی اور سندھ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز بند کی تھیں ،تاہم شہر سمیت صوبے میں عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں دشواریوں کے خاتمے کیلئے ایس او پیز کے تحت ڈی ایل برانچز کھولنے کی تیاریا ں کی جارہی ہیں اس سلسلے میں متعلقہ حکام کے توسط سے محکمہ داخلہ سندھ سے ایس او پیز کے تحت برانچز کھولنے کی درخواست کی گئی ہے امید ہے سماجی فاصلہ کورونا وائرس واک تھرو گیٹ ودیگر ایس او پیز کے تحت ڈی ایل برانچزجلد کھول دی جائیں گی ، اس سلسلے میں ڈی ایس پی آپریشن اینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 27جون سے ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کی تیاری کی گئی تھی تاہم محکمہ داخلہ کی جانب سے اجازت نہیں ملی ،تاہم ہماری تیاری مکمل ہے، اب محکمہ داخلہ سے اجازت ملنے کے بعد شہریوں کے لئے کراچی کے تینوں برانچز کھولنے سے قبل تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا ۔

تازہ ترین