• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کا وڈیو لنک رابطہ


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ کی ہم منصب نے بذریعہ وڈیو لنک رابطہ کیا ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے، توقع ہے کہ نیوزی لینڈ فیٹف میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کے یکطرفہ فیصلے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ یکطرفہ فیصلے سے دونوں ممالک میں کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کے انخلاء میں مدد پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔

تازہ ترین