• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کو مسمار کرنے کا اسرائیلی اقدام قابل مذمت ہے، او آئی سی


اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے مسلمانوں کا قبرستان مسمار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ قبرستان مسمار کرنا، مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقامات، اسلامی شناخت اور ثقافتی ورثے پر اسرائیلی قبضے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

او آئی سی کے مطابق اسرائیل کے ایسے اقدامات مسلمانوں خصوصاً فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کا سبب بنتے ہیں، مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی جگہ پارک اور میوزیم کی تعمیر کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین