• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم تقرریاں جادو ٹونے اور جنات سے کرتے ہیں، مریم نواز


اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آئینی وزیراعظم نہیں ہیں، اہم تقرریاں جادو ٹونے اور جنات سے کرتے ہیں، اتنا ہی جادو ٹونا کامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کیلئے استعمال کیوں نہیں کرتے؟،

جنتر منتر اتنا کامیاب ہے تو پیٹرول، ڈیزل، آٹا، سستا کریں، عمران کو ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ یاد آگیا، عمران خان نوازشریف بننے کی کوشش بھی نہ کریں، شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا، عمران خان کو سیاسی شہید بننے نہیں دینگے۔

نیب میں ضمانت منسوخی کی درخواست دینے والے شخص کو21 نہیں 22 توپوں کی سلامی دینی چاہیے،نہ گرفتاری سے ڈرتی ہوں اور نہ جعلی مقدمے سے ڈرتی ہوں، ضمانت منسوخ کریں اور گرفتار کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

مریم نواز کہا کہ نیب نے میری ضمانت منسوخی کی درخواست دی ہے، نیب میں ضمانت منسوخی کی درخواست دینے والے اپنے ہمدرد کو دیکھنا چاہتی ہوں، درخواست دینے والے شخص کا چہرہ قوم کو دکھانا چاہیے، درخواست دینے والے شخص کو21 نہیں 22 توپوں کی سلامی دینی چاہیے۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا میں نہ گرفتاری سے ڈرتی ہوں اور نہ جعلی مقدمے سے ڈرتی ہوں، ضمانت منسوخ کریں اور گرفتار کریں تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ آپ کتنا ڈرتے ہیں ، وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان آئینی وزیراعظم نہیں ہیں، یہ اہم تقرریاں جادو ٹونے سے کرتے ہیں، جادو ٹونا اتنا ہی کامیاب ہے تو عوام کی بھلائی کیلئے استعمال کیوں نہیں کرتے؟ 

انہوں نے مزید کہا کہ جنتر منتر اتنا کامیاب ہے تو پیٹرول، ڈیزل، آٹا، سستا کریں، جب آپ جنات کے ذریعے یہ سب کریں تو یہ ہی ہو گا، جنات کچھ اور کہہ رہے ہیں اور آپکا حساب کچھ اور، ایسے لوگوں پر ہنسی آتی ہے، اگریہی طریقہ رہا تو ملک کا خدا ہی حافظ ہے۔ انکا کہنا تھا کیا قوم کو بےوقوف سمجھ رکھا ہے؟ 

آج آپ کو ووٹ کو عزت دو یاد آگئی ہے، عمران خان کو نواز شریف بننے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ نواز شریف منتخب وزیراعظم تھے اور عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئے تھے، عمران خان کی سیاسی پہچان کیا ہے؟ اور سیاسی تشخص کیا ہے؟ عمران خان کی پہچان منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش کرنا اور 126 دن کا دھرنا دینا ہے، نوکری چاکری کرنے والے کو صرف نوکری اور چوکری کرنی چاہیے نواز شریف نہیں بننا چاہیے۔ 

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا شیر کی کھال پہن کر کوئی شیر نہیں بنتا، عمران خان کا اصول اور جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، عمران خان کو سیاسی شہید بننے نہیں دینگے اور انہیں اپنی سازشوں کا جواب دینا ہوگا، ن لیگ کی جدوجہد عمران خان جیسے شخص کیخلاف ہے۔

اہم خبریں سے مزید