• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام عالی مقام کی قربانی کا مقصد دین کی سربلندی تھا، مفتی فیصل عزیزی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے تحت یومِ حسین ؑمنعقد کیا گیا،اس موقع پرنامور نعت خواں تابندہ لاری، معروف منقبت و نوحہ خواں شجاع رضوی، مولانا علی افضال رضوی، مفتی فیصل عزیزی، ذاکرہ نشاط زہرا نے گلہائے عقیدت نذرِ شہدائے کربلا کیے۔ مفتی فیصل عزیزی نے اپنے خطاب میں کہا کہ واقعہ کربلا کو صدیاں بیت چکی ہیں لیکن آج بھی دلوں میں حسین رضی اللہ تعالی عنہ زندہ و جاوید ہ ہیں ،آپ کی قربانی کا مقصد دین کی سربلندی تھا،اس موقع پرمولاناعلی افضال رضوی نے بھی خطاب کیا ،خصوصی پیغام دیتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول ﷺ نے ایک مقام پر کہا کہ امام عالی مقام کی ذات ظلم کے مقابل فتح کا استعارہ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ، رجسٹرار سید غضنفر حسین سمیت بڑی تعداد میں طالب علموں سمیت جامعہ کے اساتذہ اور اسٹاف نے شرکت کی۔

تازہ ترین