• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں خاتون اور ایک شخص جاں بحق، 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نا معلوم خاتون سمیت 2فراد جاں بحق ہو گئے ،تفصیلات کےمطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 55 برس کی خاتون جاں بحق ہو گئی ،پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی، اسٹیل مل چورنگی پیڑول پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 50سالہ شیر محمد جاں بحق ہو گیا،علاوہ ازیں سعد ی ٹاؤن بلاک 4کے قریب واقع گھر سے 64سالہ نسرین کی 20روز پرانی لاش ملی، پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی ، پورٹ قاسم آئل ڈپوکے قریب جھاڑیوں سے 52 برس کے شخص کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق وجہ موت اور متوفی کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین