• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹر کے حوالے سے طالبان کی اعلیٰ قیادت سے بات کی ہے،عزیز اللّٰہ فاضلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فاضلی نے کہا کہ ہم نے ملک میں خواتین کرکٹر کے حوالے سے طالبان کی اعلیٰ قیادت سے بات کی ہے جس پر ان کا کہنا ہےکہ ملک میں خواتین کے کھیلوں بالخصوص خواتین کرکٹ پر کوئی پابندی عائد نہیں۔عرب ٹی وی کو انٹڑ ویو میں عزیز اللہ فاضلی کے مطابق طالبان قیادت نے کہا کہ انہیں خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے کوئی مسئلہ نہیں۔ہمیں خواتین کو کرکٹ کھیلنے سے روکنے کے لیے نہیں کہا گیا ہے، ہمارے پاس 18سال سے خواتین کی ٹیم ہے حتیٰ کہ وہ کوئی بڑی ٹیم نہیں اور ہم اب تک اس طرح پر بھی نہیں ہیں۔مگر ہمیں اپنے مذہب اور ثقافت کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے،ا گر خواتین اس دائرے میں لباس کو ملحوظِ خاطر رکھتی ہیں تو خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر کوئی مسائل نہیں ہیں۔

تازہ ترین