• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی پالیسی منظور، دنیا موسمیاتی تبدیلی میں ہمارے نقش قدم پر چل رہی ہے، عمران خان

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی2021ء اور قومی وائلڈ لائف پالیسی2021ءکی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مارگلہ پہاڑیوں میں ایک خصوصی زون کو چیتے کے تحفظ کا علاقہ قرار دیا جائے جبکہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں وائلڈ لائف انفارمیشن سینٹر کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔بدھ کوعمران خان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان نے 10 ارب سونامی ٹری پروگرام کی وجہ سے "گرین چیمپئن"کی حیثیت سے اپنی ساکھ قائم کی ہے‘خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت نے 10ارب سونامی ٹری کی شروعات کی اور اب پوری دنیا ہمارے نقش قدم پر چل رہی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے قومی پارکوں کا تحفظ سب سے اہم ہے اور ہمیں تربیت یافتہ افرادی قوت کو شامل اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا چاہیے۔

تازہ ترین