• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو، کراچی پولیس کا کارنامہ، 200 منشیات کے عادی اور نفسیاتی مریضوں کو رات کی تاریکی میں شاہ عقیق چھوڑ کر چلے گئے

گھارو( نامہ نگار )کراچی پولیس کا کارنامہ 200 سے زائد منشیات کے عادی اور نفسیاتی مریضوں کوچوہڑ جمالی کے قریب درگاہ شاہ عقیق پر چھوڑ دیا جہاں سے یہ منشیات کے عادی افراد ٹولوں کی شکل میں شہر اور قصبوں کی طرف نکل پڑے جس سے شہری اور دیہی افراد شدید مشکلات کا شکار ہو گئے تاہم ایس ایس پی سجاول امداد شاہ نے سختی سے نوٹس لیا اور چوہڑ جمالی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 40سے زائد منشیات کے عادی اور نفسیاتی مریضوں کو پکڑ کر ضروری کاروائی کر کے مزدا گاڑی میں سوار کرا کر ایدھی ہوم کراچی روانہ کر دیا ہے اس موقع پر منشیات کے عادی افراد کو شہریوں کی جانب سے بریانی فراہم کی گئی اس موقع پر کراچی سے لائے گئے افراد قاسم افضل ولی محمد اور دیگر نے بتایا کہ گلبرگ اور اورنگی تھانوں کی حدود سے رستوں پر گھومنے والے نفسیاتی اور منشیات کے عادی افراد کو مختلف بہانوں سے دھوکہ دیکر رات کی تاریکی میں شاہ عقیق چھوڑ دیا گیا ، انکا کہنا تھا کہ ہم بے گناہ سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ہمارے بچے پریشان ہو رہے ہونگے۔

تازہ ترین