• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے سال سے صرف حکومت کے منظور شدہ پنکھے چلیں گے، شبلی فراز

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی کو بتایا ہےکہ ملک میں ٹیک سونامی لانچ کرنے جا رہے ہیں۔

اگلے سال سے صرف حکومت کے منظور شدہ پنکھے چلیں گے،ملک میں بھنگ کی کاشت شروع ،بیج بھی تیار کرینگے ،74سال میں کسی چیز کا بیج نہیں بنایا، دعا گو ہیں بھنگ کی پیداوار میں ترقی ہو ، ملک سائنس و ٹیکنالوجی میں آگے نہ بڑھا تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔

انڈسٹریل و میڈیسن ہیمپ (بھنگ) کی پالیسی دسمبر تک آجائیگی، قائمہ کمیٹی نے نیشنل میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ کے قیام کے بل’’ نیشنل میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان‘‘کی متفقہ منظوری دیدی جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔

بدھ کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رکن قومی اسمبلی ساجد مہدی کی زیر صدارت ہوا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز اور وزارت کے حکام نے گھروں میں استعمال ہونے والی بجلی کی چیزوں میں بجلی کی بچت کے حوالے سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

تازہ ترین