• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سپلائی چین کے مزید دباؤ کا شکار ہونے کا امکان

واشنگٹن (جنگ نیوز )عالمی سپلائی چین کے مزید دباؤ کا شکار ہونے کا امکان ہے، دوسری جانب امریکا نے اس بحران پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں،امریکی صدر بائیڈن نے انفرااسٹرکچر کے ساتھ ساتھ پورٹس میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق امریکا نے سپلائی چین پر بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کے تحت بندرگاہوں کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،صدر جوبائیڈن نے اعلان کرتے ہوئے اسے گیم چینجر قرار دیا اور کہا کہ بندرگاہیں ایک ہفتے میں 60 گھنٹے تک کام کریں گی،انہوں نے کہا کہ ہم بندرگاہوں پر اپنی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرینگے۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے کہا کہ وہ انفرا سٹرکچر کے شعبے میں بھی بڑی سرمایہ کریں گے ۔

تازہ ترین