راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)شہداء اورفیملی کلیم پردس کانسٹیبلوں اورایک لیڈی کانسٹیبل کوراولپنڈی پولیس میں بھرتی کرلیاگیا۔رواں برس آئی جی پولیس پنجاب نے سٹینڈنگ آرڈرکے ذریعے شہداء اورفیملی کلیم پربھرتیوں کااختیاردوبارہ ضلعی پولیس افسروں کوسونپ دیاتھا ، اس سٹینڈنگ آرڈر کے تحت سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس نے ریکروٹمنٹ بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں راولپنڈی پولیس میں 11کانسٹیبلوں کوبھرتی کرنے کی منظوری دے دی ، بھرتی ہونے والوں میں دوران ملازمت معذورہونے والے کانسٹیبل راحت علی کابیٹااسامہ بلال ،دوران ملازمت انتقال کر جانیوالے اے ایس آئی نیازحسین کابیٹاصابر نیاز، کانسٹیبل اخترعلی کابیٹایونس مصطفیٰ ، کانسٹیبل جاوید اقبال کابیٹاعاقب جاوید،کانسٹیبل محمدخادم کابیٹا عمرخادم ،ہیڈکانسٹیبل سجاداحمد کابیٹامہتاب سجاد،شہید اے ایس آئی حسن نعیم خان کاصاحب زادہ حماداللہ عارف ، اے ایس آئی عبدالرحمٰن کابیٹااشعررحمٰن ، اے ایس آئی محمدریاض کابیٹاحسیب ریاض ،دوران سروس معذورہونے والے اے ایس آئی قاضی جمیل اخترکابیٹاقاضی حمزہ لطیف ،دوران سروس وفات پانے والے سب انسپکٹرکی بیٹی اقراء بتول شامل ہیں ۔