• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 11ملزمان گرفتار کرلیے، مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 11ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ راجہ رام نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کو شش کر نے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔عبدالحکیم نے پولیس تھانہ راجہ رام کو درخواست دی کہ اسکی اہلیہ نے اپنے عزیز کی شادی میں جانا تھا جو اپنی بیٹی 6 سالہ (الف) کو ساتھ والے گھر میں میرے سالے کی بیٹی کے پاس چھوڑ کر چلی گئی جب وہ کام سے واپس آیا تو اسکی بیٹی گھر میں موجود نہ تھی ساتھ والے گھر سے اسکی بیٹی کی رونے کی ااواز آئی وہاں گیا تو اسکی بیٹی نے است بتایا کہ گلزیب نے اسکے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ پولیس تھانہ نیو ملتان نے دو مشکوک افرادکامران اور مظہر کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا ہے جن پر مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی جا ری ہے ۔پولیس مخدوم رشید نے موضع کوٹ ربنواز سے شان زادہ اور شمشاد کو گرفتار کیا جو بھیک مانگ رہے تھے ۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لئیے تھانہ گلگشت نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ قراۃ العین نے پولیس کو درخواست دی کہ اجمل نے اس سے گواہان کی موجودگی میں 50 لاکھ روپے ادھار لئے اور بدلے میں ایک چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا۔ پولیس تھانہ صدر جلالپور پیر والا نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش محمد الیاس قاسم کو گرفتار کر کے چالو بھٹی سمیت بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لیگرفتار ملزم سے 60 لیٹر دیسی شراب اور شراب کشید کرنے کا سامان برآمد کیا گیا ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن حیدر عباس وٹو کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ملتان ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کی دو کنال آٹھ مرلہ زمین جعلسازی سے ہتھیا لینے کے الزام میں رجسٹری برانچ ملتان کے محرر ،لینڈ ریکارڈ سنٹر کے کلرک سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ان افراد کی ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کیا۔
تازہ ترین