• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی بی نے آریان کو ’اسٹار‘ بنادیا، رام گوپال ورما

بھارتی ہدایت کار رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ آریان خان پر لگے منشیات کے الزامات نے انہیں ’سپر ڈوپر اسٹار‘ بنا دیا ہے۔

ڈائریکٹر نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار ٹوئٹر پر کیا ، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے کو انڈسٹری میں آنے سے پہلے ہی لوگوں میں ہِٹ قرار دے دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شاہ رخ خان کے تمام حقیقی اور ذہین مداحوں کو این سی بی کا شکرگزار ہونا چاہیے،کیونکہ این سی بی نے ’اسٹار کِڈ‘ کو ’سُپر ڈوپر اسٹار‘ بنادیا ہے۔

رام گوپال ورما نے کہا کہ چونکہ میں شاہ رخ خان کا حقیقی پرستار ہوں تو میں تو ’جیئے این سی بی‘ کا  نعرہ لگاؤں گا۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت آج (جمعرات) تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی وجہ یہ تھی کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے وکیل اے ایس جی انیل کمار سنگھ کی جانب سے بدھ کی شام ساڑھے پانچ بجے تک دلائل مکمل نہیں کیے جاسکے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید