• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر اور محسن عباس حیدر کا ’ریپ سانگ‘ وائرل

پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کے ساتھ گانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

ہانیہ عامر اور محسن عباس کی اس ویڈیو میں فہد مصطفیٰ اور جاوید شیخ بھی نظر آ رہے ہیں۔


بیرون ملک موجود ہانیہ عامر اور محسن عباس حیدر ایک گلی میں ریپ سانگ گاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اس ریپ سانگ میں ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ اور جاوید شیخ کی فلم کی پروموشن کے لیے کی گئی تعریف سُنی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور محسن عباس حیدر کی یہ ویڈیو فلم ’نامعلوم افراد‘ کی پروموشن کے دوران بنائی گئی تھی ۔

تازہ ترین