• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر بائیڈن ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کرینگے

امریکی صدر جو بائیڈن 29 اکتوبر کو ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کے مطابق امریکی صدر کی روم میں فرانسیسی صدر سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ 

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکی صدر 30 اور 31 اکتوبر کو روم میں جی 10 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر یکم اور 2 نومبر کو گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

تازہ ترین