• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیس: پریتی زنٹا شاہ رخ خان کو تسلی دینے ’منت‘ پہنچ گئیں

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی گرفتاری کے بعد اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کو حوصلہ دینے کے لیے اُن کے گھر منت پہنچ گئیں۔

شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کو درپیش اس مشکل وقت کے دوران، بالی ووڈ کے کئی ممبران نے اسٹار کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی ہے، انہی فلمی ستاروں میں پریتی زنٹا بھی شامل ہیں جو شاہ رخ خان کو تسلی دینے اُن کے گھر پہنچ گئیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آریان خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ختم ہونے کے بعد اداکارہ پریتی زنٹا جنہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے، ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچیں۔  

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جب عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ سُنایا گیا کہ آریان خان کو 20 اکتوبر تک مزید جیل میں رہنا ہوگا تو پریتی زنٹا اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کو ہمت دینے کے لیے اُن گھر گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

واضح رہے کہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد سلمان خان پہلے شاہ رخ خان کے گھر پہنچے۔ دونوں سپر اسٹار کئی دہائیوں سے دوست ہیں اور دونوں کے خاندانوں کے بھی آپس میں کافی اچھے تعلقات ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ممبئی میں آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، دونوں طرف کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد جج وی وی پاٹل نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 20 اکتوبر کو سنانے کی کوشش کروں گا، اس مدت تک وہ جیل میں رہیں گے۔

تازہ ترین