• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک گھوڑا ایسا جس کی چھ ٹانگیں دو سم

اور تماشا ایسا دیکھا پیٹھ کے اوپر دم

آس پاس موتی کی لڑی

بیچ میں اس کے کوئل کھڑی

دیکھو لوگو اس کا ہیا

اپنا رنگ اوروں کو دیا

شیشے کا گھر، لوہے کا در

مٹکا ساپیٹ، چھوٹا سا سر

ہری ہری پانی میں گھولی

لال بنی جب مٹھی کھولی

لاتیں کھائےبھاگی جائے

بھاگی جائے ، دوڑی آئے

چلتی ہے بس لاتیں کھاکر

ڈنڈوں سے کب چلنے پائے

6۔ بات انوکھی کیا کوئی جانے

اِک ڈبیا میں سینکڑوں دانے

میٹھے میٹھے، رنگ رنگیلے

رس بھرے، رس دار ، رسیلے

کوئی چْوسے ، کوئی چبائے

چّہ بوڑھا ہر اِک کھائے

جانے کس شے کا ہے سایا

بادل سا بن کر لہرایا

اڑتا جائے ، اڑتا جائے

طرح طرح کی شکل بنائے

پکڑو تو وہ ہاتھ نہ آئے

جوابات:۔1۔ ترازو 2۔ مسی 3۔ بلب 4۔ مہندی 5۔ سائیکل 6۔ انار7۔ دھواں

تازہ ترین