• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سے چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ کی الوداعی ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) خالد محمودکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے 17-2016میں چیئرمین ایس آر بی کا چارج سنبھالا تھا تو وصولی 62ارب روپے تھی اور اپنے 5سال کے عرصے میں انھوں نےسندھ کی ٹیکس وصولی128ارب روپے کر دیا حالانکہ صوبائی حکومت نے ٹیکس کی شرح میں اضافہ بھی نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نےچیئرمین ایس آر بی خالد محمود نے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں الوداعی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چیئرمین ایس آر بی نے انھیں سالانہ رپورٹ 21-2020پیش کی اور بتایا کہ انھوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق سخت محنت کی ہے اور اس وقت یہ ادارہ زیادہ متحرک اور مؤثر ہے۔ان کے پانچ سالہ دؤر میں آمدنی کی وصولی 62ارب روپے سے بڑھ کر 128ارب روپے ہوگئی۔خالد محمود کو 17-2016میں پانچ سال کی مدت کے لیے چیئرمین ایس آر بی کے طور پر مقرر کیا گیا تھا جو ہفتہ16اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین