• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری اداکار محمد رمضان کیساتھ دوران پرواز فضائی میزبانوں کا رقص

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصری سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بدھ کو ایک فضائی کمپنی کے طیارے میں دوران پرواز مصری اداکار محمد رمضان کے ساتھ رقص کرنے والی فضائی میزبانوں کی قومیت کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں کا تعلق جرمنی سے ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق خیال رہے کہ اداکار محمد رمضان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ان کے ساتھ ایک طیارے میں دو لڑکیاں رقص کررہی تھیں۔ یہ دونوں لڑکیاں اس پرواز میں میزبان تھیں اور طیارے کے عملے کا حصہ تھیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مصری سول ایوی ایشن کی جانب سے اس معاملے کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ پرواز اور اس کی میزبان جرمن ہیں، ان کا تعلق مصر سے نہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین میزبان مصری اداکار کے ساتھ طیارے میں ڈانس میں مصروف ہیں۔مصری سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مصر کی فضائی سروس کا عملہ اخلاقی حدود وقیود کا پابند ہے اور ایسی کوئی بھی متنازع حرکت نہیں کرتا۔

تازہ ترین