• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال لیگ: کے آر ایل اور ایئرفورس کا میچ برابر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کے آر ایل اور پاکستان ایئر فورس کے درمیان مقابلہ 2 ۔ 2 گول سے برابر رہا ۔لیگ کا دوسرا مرحلہ راولپنڈی میں شروع ہوگیا۔ پہلے میچ میں ایئرفورس کو کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام دو گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں کے آر ایل کے علی آغا اور عبدالقدیر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول کرکے میچ برابر کردیا ۔

اسپورٹس سے مزید