• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری، اصل مسئلہ ٹیکنالوجی نہیں، بددیانتی ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مردم شماری کا اصل مسئلہ ٹیکنالوجی نہیں بلکہ بددیانتی و دھاندلی اور اہل کراچی کا حق مارنے کی ذہنیت و سوچ ہے، ٹیکنالوجی استعمال ہو، عملے کی فراہمی ہو یا فیلڈ ورک یہ سب فراڈ اور دکھاواہے کیونکہ اصل میں مردم شماری کو DEJURE بنیادوں پر ہی کرائے جانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں،جیسا کہ پہلے نادرا کے ڈیٹا بیس کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی تھی اور اس کے ذریعے کراچی کی اصل اور حقیقی آبادی پر حسب ِ سابق ڈاکہ ڈالا جائے گا ، صرف دکھاوے کے لیے خانہ شماری اور گھر گھر مردم شماری کا کھیل کھیلا جائے گا، اس عمل میں شریک تمام قوتیں اس کی ذمہ دار ہیں۔

تازہ ترین