• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن(جنگ نیوز )ایپل نے چین میں قرآن ایپ بند کر دی،ایپل نےبرطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اس نے حکام کے کہنے پر چین میں قرآن کی سب سے مقبول ایپ کو بند کر دیا ہے۔قرآن مجید نامی ایپ دنیا بھر میں ایپ اسٹور پر دستیاب ہے اور اس کے ریویوز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپل نے اس ایپ کو چینی حکام کی درخواست پر اپنے ایپ اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔ ایپ کے ڈیلیٹ ہونے کے بارے میں سب سے پہلے ویب سائٹ ایپل سنسرشپ کو معلوم ہوا جو دنیا بھر میں ایپل کے ایپ اسٹور کو مانیٹر کرتی ہے۔جب چین کی حکومت سے ردعمل کیلئے رابطہ کیا گیا تو اس نے جواب نہیں دیا۔ایپل سے جب رابطہ کیا گیا تو اس نے براہ راست تبصرے کے لیے بی بی سی کو اس کی ہیومین رائٹس پالیسی سے رجوع کرنے کو کہا، جس میں لکھا ہے کہ ہم مقامی قوانین کی پیروی کرنے کے پابند ہیں کمپنی نے کہا کہ ہم مسئلے کے حل کے لیے چین کی سائبر سپیس انتظامیہ اور دیگر حکام سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘ کمپنی کے مطابق چین میں10 لاکھ افراد ان کی ویب سائٹ استعمال کرتے تھے۔

تازہ ترین