• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غربت اور افلاس میں بھارت نے پاکستان، بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی (نیوزڈیسک )دنیا میں بھوک و افلاس کی صورتحال کے حوالے سے ’گلوبل ہنگر انڈیکس 2021‘ کی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس کے مطابق بھارت کا درجہ پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے نیچے چلا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت 94 اور پاکستان 92 نمبر پر ہے ۔ 

رپورٹ کے مطابق 116 ممالک کی فہرست میں انڈیا کا نمبر 94 سے بڑھ کر 101 ہو گیا ہے۔دنیا میں چین، برازیل اور کویت کے اندر بھوک و افلاس سب سے کم ہے اور ان تینوں ممالک کا درجہ پانچ سے نیچے ہے۔رپورٹ میں انڈیا کے درجے کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔

گلوبل ہنگر انڈیکس میں کسی ملک کے سکور کو چار اعشاریوں کے تحت پیمائش کیا جاتا ہے جس میں پانچ برس سے کم بچوں کے اندر غذایت کی کمی، بچوں کا قد نہ بڑھنا اور ان کی اموات شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ہمسایہ ممالک پاکستان (92)، بنگلہ دیش (76)، میانمار (71) اور نیپال (76) میں بھی صورتحال بہتر نہیں ہے۔

تازہ ترین