• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سکھ حکیم، اے ایس آئی کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونیکا انکشاف

پشاور( نمائندہ جنگ) پشاور میں سکھ حکیم اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے قتل میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے ،دونوں واقعات کے کئی پہلو میں مشابہت ،وارداتوں میں نائن ایم ایم پستول سے چھاتی میں گولیاں مار ی گئیں دونوں واقعات میں ایک ہی بور کا اسلحہ استعمال کیا گیا ، تفتیش کا رخ ٹارگٹ کلنگ کی جانب موڑ دیا گیا ، ، مقدما ت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ستنام سنگھ اور نعمان خان کے قتل کے کیسز کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دیے گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق حکیم سردار ستنام سنگھ سکنہ جوگن شاہ کو30ستمبر کو تھانہ فقیر آباد کی حدود میں چارسدہ اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا،پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے پانچ خالی خول ملے تھے،پولیس کے مطابق حکیم ستنام سنگھ کو سینے میں تین گولیاں ماری گئیں اسی طرح 13اکتوبر کو ٹریفک وارڈ میں ڈیوٹی دینے والے اے ایس آئی نعمان خان ا کورمڑ سے موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کے لئے آتے وقت راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرموقع پر شہید کیا پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے3خول ملے، اے ایس آئی نعمان خان کو بھی سینے میں نائن ایم ایم سے فائرکی گئی دو گولیاں لگی ٗدونوں واقعات میں جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کے خول فرانزک کے لئے بھجوائے گئے تو معلوم ہوا کہ دونوں واقعات میں ایک ہی پستول استعمال کیا گیا ،پولیس کے مطابق دوران تفتیش کئی دیگر اہم پہلو ں میں بھی مشابہت پائی گئی ہے فرانزک رپورٹ کے بعد واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی جانب مڑ گیا ۔

تازہ ترین