• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی طبیعت ناساز، کیلی فورنیا کے اسپتال میں داخل

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن کو دو دن قبل علاج کی غرض سے کیلی فورنیا کے اروین اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا نہیں ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق 75 سالہ بل کلنٹن کے ترجمان اینجل اورینا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ منگل کی شام کو سابق صدر بل کلنٹن کو نان کوویڈ انفیکشن کے علاج کیلئے یو سی آئی میڈیکل سینٹر میں داخل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا علاج جاری ہے، وہ بہتر ہیں اور انہیں بہترین علاج فراہم کرنے پر ڈاکٹر، نرسوں اور عملے کے انتہائی شکرگزار ہیں۔امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق صدر کا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اروین کے میڈیکل سینٹر میں علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے مطابق کلنٹن کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے تاکہ انہیں پرائیویسی مل سکے، وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ان کی طبیعت کی خرابی دل کی بیماری یا کورونا وائرس سے متعلقہ نہیں ہے۔

تازہ ترین