• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد رائے کا بچوں کو ’کنچے‘ کھیلنے کا مشورہ

پاکستان کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے بچوں کو کنچے کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے ایک بچے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بچے کو کنچے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب میں چھوٹا تھا تو میں نے ہمیشہ اپنے بڑوں سے یہی سُنا کہ گندے بچے کنچے کھیلتے ہیں۔‘

گلوکار نے کہا کہ ’حقیقت میں، یہ کھیل ہاتھوں سے آنکھوں کو ہم آہنگ کرنے میں مدد کرتا ہے اور چھوٹے بچوں میں مقامی آگاہیوں کی طرح دیگر مہارتیں تیار کرتا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’بزرگ ہمیشہ صحیح نہیں ہوتے لہٰذا احترام کے ساتھ سوالات پوچھیں اور بات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔‘

تازہ ترین