• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکسی کی پینٹنگ ’’محبت کوڑے دان میں ہے‘‘1.85 کروڑ پاؤنڈ میں فروخت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تین سال قبل ایک نیلامی میں خودکار طور پر ٹکرے ٹکرے ہوجانے والی آرٹسٹ بینکسی کی ایک پینٹنگ 1.85 کروڑ پاؤنڈ (43 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگئی ہے۔نیلام گھر سوتھبیز نے آرٹسٹ کی پینٹنگ ’لو از اِن دا بِن‘ (محبت کوڑے دان میں ہے) جمعرات کو 1.6 کروڑ پاؤنڈ میں فروخت کی اور پریمیئم کو شامل کرکے خریدار نے کُل ملا کر 1.85 کروڑ پاؤنڈز ادا کیے۔توقع کی جارہی تھی کہ پینٹنگ کی بولی 40 سے 60 لاکھ پاؤنڈ کے درمیان لگے گی، تاہم اس کی فروخت کی قیمت اس سے کہیں زیادہ نکلی۔ نیلام گھر نے کہا کہ اس پینٹنگ کی قیمت بینسکی کے لیے ایک ریکارڈ تھی۔ پراسرار آرٹسٹ بینکسی دنیا بھر میں دیواروں پر آرٹ بنانے کے لیے معروف ہیں، جس میں اکثر سماجی اور سیاسی پیغام ہوتے ہیں۔یہ پینٹنگ، جس کا پہلے نام ’گرل ود بلون‘ (غبارے کے ساتھ لڑکی) تھا، 2018 میں اسی نیلام گھر میں 11 لاکھ پاؤنڈ کی فروخت ہوئی تھی۔اس میں ایک بچی ہاتھ بڑھا کر دل نما غبارہ پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ ا سکیچ پہلی بار 2002 میں مشرقی لندن کی ایک دیوار پر نظر آیا تھا۔یہ بینکسی کا سب سے مشہور آرٹ ہے اور لاکھوں بار کاپی کیا گیا ہے۔تاہم 2018 میں جیسے ہی یہ پیٹنگ فروخت ہوئی، کینوس فریم کے نیچے سے نکلنے لگا اور سائرن بجتے ہوئے تصویر ٹکرے ٹکرے (شریڈ) ہونا شروع ہوگئی۔ بعدازاں یہ شریڈندگ کینوس کے بیچ میں ہی رک گئی، تاہم کہا جاتا ہے کہ بینکسی چاہتے تھے کہ وہ مکمل طور پر ٹکرے ٹکرے ہوجائے۔سوتھبیز نے کہا کہ انہیں پہلے سے نہیں معلوم تھا کہ فریم میں شریڈر نصب ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ ’ایک نیلامی کے دوران لائیو بننے والا یہ تاریخ کا پہلا آرٹ ورک ہے۔

تازہ ترین