لاہور(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے راولپنڈی کے اراکین ا سمبلی نے ملاقات کی جس میں حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت ہوئی ، وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو مری میں جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کی سرکوبی کا حکم دیا اور مری کے مسائل حل کرنے اورانفرسٹرکچر بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ ع نے انسداد ڈینگی کے لئے بھر پور مہم چلانے کاحکم دیتے ہوئے کہا پتھر دل اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکائی اوراب ڈینگی پر پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے۔افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن عناصر کے دل میں دکھی انسانیت کیلئے کوئی درد نہیں۔ نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ راولپنڈی کیلئے پہلے مرحلے میں 24ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تین برس میں وہ کام کئے ہیں جو سابق حکومت 10 برس میں نہ کر سکی۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت،راجہ راشد حفیظ،فیاض الحسن چوہان،ارکان اسمبلی محمد لطاسب ستی، راجہ صغیر احمد، جاوید کوثر، چوہدری ساجد محمود، واثق قیوم عباسی، ملک تیمور، امجد محمود چوہدری، اعجاز خان اور عمر تنویر،عابدہ راجہ،فرح آغا اورمومنہ وحید شامل تھیں جبکہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن،آر پی او،ڈپٹی کمشنراورسی پی اوبھی اس موقع پرموجود تھے۔دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تیز رفتار صنعتی عمل کے ذریعے روزگارکے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرکے غربت میں کمی کی جاسکتی ہے اورغربت پر قابو پانے کیلئے معاشی ناہمواریوں کو دور کرنا ضروری ہے۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے معاشی تفاوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے کوششیں صاحب حیثیت افراد کی بھی اخلاقی، قومی اور سماجی ذمہ داری ہے اور آج کے دن کا پیغام ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنا موثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن غربت اور محرومی کی زندگی گزارنے والے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہمیں اس امر کا اعادہ کرنا ہے کہ غریب لوگوں کی فلاح وبہبود کے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب نے گزشتہ شب لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں بسلسلہ عشرہ رحمت اللعالمین محفل سماع میں شرکت کی۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام محفل سماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا -نامور قوال ابو محمد اور ہمنوانے حمد یہ و نعتیہ قوالی سے سماں باندھ دیا- وزیراعلیٰ اور حاضرین نے فن قوالی کے دل موہ لینے والے انداز کو سراہا- وزیر اعلی نے سٹیج پر جا کر قوال ابو محمد کو گلے لگا لیا - محفل سماع کے اختتام پر رقت آمیز دعا کی گئی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ محفل سماع صوفیا اور اولیاء کرام کی قدیم روایت ہے