• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم بصارت کے سلسلہ میں آگاہی واک کا انعقاد

لاہور (جنرل رپورٹر)المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام ملک بھر میں “ عالمی یوم بصارت “ منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی گئیں،سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر ناصر چوہدری اور ڈاکٹر محمد شریف کی قیادت میں عالمی یوم بصارت کے سلسلہ میں مزنگ روڈ پر واک بھی کی گئی ۔ سیمینارکی صدارت طارق حمید فضل نے کی جبکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ایچ او ڈی ڈاکٹر ناصر چوہدری مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب سے ڈاکٹر محمد شریف نصرت سلیم اور نواز کھرل نے بھی خطاب کیا ۔
لاہور سے مزید