• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کسی بھی ملک، قوم اور معاشرے کا سب سے اہم طبقہ ہوتا ہے،پشتون ایس ایف

کوئٹہ(پ ر)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے ڈگری کالج قلعہ سیف اللہ کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ صدارت کیلئے روز خان کاکڑ جبکہ جنرل سکرٹری کیلئے مالک جلالزئی بِلا مقابلہ منتخب ہوئے۔انتخابی اجلاس یونٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شیرین گل کبزئی کی زیرِ صدارت ہوا جس سے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ھدایت اللہ کاکڑ، ضلعی صدر اے این پی عبدالمالک کاکڑ، تحصیل صدر محمد خان کاکڑ، پشتون ایس ایف کے صوبائی ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ، نومنتخب صدر روز کاکڑ، مالک جلالزئی، سراج الدین موسیٰ زئی، سمیع اللہ و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی کے لئے فعال اور منظم تنظیم ضروری ہے۔ پشتون ایس ایف نے پشتون نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ منظم قومی تحریک سے روشناس کرایا اور انہیں تنظیم سازی کی جانب مائل کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک، قوم اور معاشرے کا سب سے اہم طبقہ ہوتا ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں کے لئے بروئے کار لانے اور انہیں تنظیم کا حصہ بناتے ہوئے حقوق کے حصول کے لئے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پشتون ایس ایف نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی بلکہ پوری پشتون قوم کا ایک اہم اثاثہ ہے جس کی تاریخ قربانیوں اور مسلسل جدوجہد سے عبارت ہے۔علاوہ ازیں صوبائی تنظیم کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن میں قلعہ سیف اللہ کے عصمت اللہ جلالزئی، میروائس خان، میمن خان اور بسم اللہ کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔
تازہ ترین