• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کیرالہ میں بارش سے تباہی، 100 ریلیف کیمپس قائم

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ 100 ریلیف کیمپ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارت کے جنوب مغربی حصے میں بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کیرالہ میں مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

ادھر نئی دہلی سے خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ساحلی علاقوں میں بارشوں کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ 

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ 100 ریلیف کیمپ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ 

جبکہ بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کیہ کیرالہ میں شدید بارشوں کے سلسلے میں پیر کو کمی متوقع ہے۔

تازہ ترین