• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری شہید

سر ی نگر ( آن لائن، جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، انڈین فوج کے مطابق چاروں نوجوان کشمیری مجاہدین تھے۔ تفصیلات کے مطابق پونچھ سیکٹر میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں چار کشمیریوں کو شہید کردیا۔ شہادتوں کے بعد وادی میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔چند دن قبل بھارتی فورسز نے ایک ہی دن میں 5 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔ پانچوں کشمیریوں کو ضلع شوپیاں میں اپریشن کے دروان نشانہ بنایا گیا تھا۔ دریں اثناء مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج پر نا معلوم افراد کے حملے میں مزید 2اہلکار ہلاک ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں نامعلوم افراد نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے ساتھ ہی گزشتہ ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 9تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین