ریاض(شاہدنعیم) امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدرجو بائیڈن کو ایران کے خلاف سخت مؤقف اپنانا ہوگا تاکہ سعودی عرب کو اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے پرقائل کیا جاسکے۔ پومپیو نے ٹیلی گراف کوانٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اسرائیل سے امن معاہدوں میں مزید بہت سے ممالک شامل ہوں گے اورایک دن سعودی عرب بھی ان میں شامل ہوجائے گا۔