• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپ نے چھری کے وار سے بیٹے کو قتل کر دیا‘ تاجر پراسرار جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) باپ نے چھری سے وار کر کے بیٹے کو قتل کر دیا جبکہ باڑا مارکیٹ کا تاجر پراسرار طور پر دم توڑ گیا۔ سراج بیگم نے تھانہ رتہ امرال کو بتایا کہ میرا بیٹا دانیال خان کی شادی ایک ماہ قبل تنزیلہ طارق کیساتھ ہوئی تھی‘ دانیال نے 17اکتوبر کو دبئی واپس جانا تھا۔ گزشتہ رات والد دلبر خان نے بغیر اجازت بری امام جانے پر جھگڑا کیا اور چھری سے وار کیا جس سے دانیال شدید زخمی ہو گیا اور سول ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔ ادہر باڑا مارکیٹ میں کپڑے کا تاجر 40سالہ عامر صادق پراسرار طور پر دم توڑ گیا۔ ایچ آئی یو سٹی کے تفتیشی افسر سید لعل حسین شاہ نے بتایا کہ اس کا حفیظ الرحمان کے ساتھ رقم کے لین دین کا مسئلہ تھا جس کیلئے مرزا خاور کی دکان پر چھت پر جرگہ ہوا۔ بعدازاں شراب پینے سے عامر صادق کی حالت ناساز ہونے پر سول ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔ لواحقین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسے قتل کیا گیاہے۔
اسلام آباد سے مزید