• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی کی آمد کیساتھ گیس پریشر کا مسئلہ سنگین ہو گیا، جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ سردی کی آمدکیساتھ کوئٹہ شہر ،دیہی ونواحی علاقوں میں سوئی گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ،شہر کے مختلف علاقوں پشتون آباد، پائندخان روڈشابو مشرقی بائی پاس، خروٹ آباد، رئیسانی ٹائون، عارف روڈ، میر احمد خان روڈ، نجم الدین روڈ، کواری روڈ ، دیبہ، ترخہ اور شالدرہ پشتون درہ سمیت ملحقہ علاقوں میں سردی کی شدت بڑھتے ہی سوئی گیس غائب ہوگئی، گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو کھانا بنانے سمیت امور خانہ داری میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچوں، خواتین اور معمر افراد کی امراض بڑھ گئیں،حکومت نے بھی اپنے وعدوں کو نہیں نبھایا ستمبر میں پائپ لائن بچھانے کا وعدہ کیا تھا گیس پریشر کے مسئلہ پر حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے چپ سادھ لی ہے۔
تازہ ترین